Categories: مشرق وسطی

مکہ مکرمہ: ’رابطہ عالم اسلامی‘ کی اہم کانفرنس شروع

مکہ مکرمہ(خبررساں ادارے) رابطہ عالم اسلامی کی تاسیس کے پچاس سال پورے ہونے پر مکہ مکرمہ میں ایک اعلی سطحی سہ روزہ کانفرنس کاآغاز ہوگیاہے۔ ’’سنی آن لائن‘‘ نے سعودی ذارئع ابلاغ سے نقل کیا ہے کہ 31 جولائی کی شام سے شروع ہونے والی کانفرنس کا عنوان ’’رابطہ عالم اسلامی، حال اور مستقبل کاپس منظر‘‘ ہے جو کعبۃ اللہ کے پڑوس میں منعقد ہورہی ہے۔

کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اعلی سعودی حکام کے علاوہ متعدد مسلم شخصیات اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ سعودی عرب کے نائب وزیرداخلہ شہزادہ نایف بن عبدالعزیز آل سعود، ترکی کے مذہبی امورکے سربراہ ڈاکٹر علی برداق اوغلو نے افتتاحی تقریب میں خطاب کیا۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی عبداللہ الترکی نے مسلم علماء ومفکرین کی تشریف آوری پر ان کاشکریہ ادا کیا۔
شیخ عبداللہ الترکی کانفرنس کے اغراض ومقاصد کو بیان کرتے ہوئے تنظیم کی پچاس سالہ کارکردگی اور حاصل شدہ کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ رابطہ عالم اسلامی کے منشور کی نظر ثانی، نئے پلانز کا اجرا اور دیگر اسلامی تنظیموں اور شخصیات سے تعلقات بڑھانے کو الترکی نے رابطہ عالم اسلامی کی حاصل کی گئی کامیابیوں میں شمار کیا۔
یاد رہے اس کانفرنس میں متعدد مسلم تنظیموں کے نمایندے، اعلی شخصیات ، علماء ومفکرین اور دانشور حضرات شرکت کررہے ہیں۔ ایران سے ’’عالمی مجلس برائے تقریب مسالک‘‘ کے چیئرمین آیت اللہ محمدعلی تسخیری اور خطیب اہل سنت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کو شرکت کی دعوت دی جاچکی ہے۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ایرانی حکومت کی طرف سے حضرت شیخ الاسلام کی باہر ملک اسفار پر عائد پابندی کی وجہ سے آپ اس بین الاقوامی کانفرنس مین شرکت سے عملا روک دیے گئے۔
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago