Categories: مشرق وسطی

فلسطینیوں کے درمیان اتحاد ایک اسلامی فریضہ ہے:شیخ الازہر

قاہرہ (ایجنسیاں) عالم اسلام کے سب سے قدیم اور باوقارتعلمی ادارے جامعہ الازہر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی گروپوں حماس اور فتح کے درمیان اختلافات کو ختم کرانا ایک مذہبی فریضہ ہے اور ان کے درمیان اتحاد کی راہ میں حائل ہونے والا گناہ گار ہوگا۔

مصر کی سرکاری نیوزایجنسی مینا کی جانب سے شائع کردہ بیان کے مطابق شیخ الجامعہ احمد الطیب نے کہا ہے کہ ”فلسطینیوں کے درمیان مصالحت ایک مذہبی فریضہ اور ذمہ داری ہے اورجوکوئی بھی اس میں رکاوٹ بن رہا ہے یا اس میں تاخیر کا سبب بن رہا ہے تو وہ گناہ گار ہے”۔
شیخ احمد الطیب نے فلسطینیوں پرزوردیا ہے کہ وہ اپنی تنظیمی وابستگیوں سے بالاتر ہوکراپنے اختلافات کو ختم کریں اوران اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیں۔واضح رہے کہ شیخ طیب مارچ میں اپنے پیش روکی وفات کے بعد قاہرہ میں قائم جامعہ الازہر کے سربراہ بنے تھے۔ان کا تقررمصری حکومت کرتی ہے۔
فلسطینی تنظیم حماس اور فتح کے درمیان 2007ء سے اختلافات چلے آرہے ہیں۔تب حماس نے صدرمحمودعباس کی جماعت فتح کی فورسز کو غزہ کی پٹی سے نکال باہرکرکے وہاں کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔اس وقت سے حماس غزہ میں اور محمود عباس کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی مغربی کنارے میں حکومت کررہی ہے۔
مصرکی ثالثی میں دونوں تنظیموں کے درمیان مذاکرات کے کئی دورہوچکے ہیں لیکن اس کی کوششوں کے باوجود دونوں تنظیموں کے درمیان مصالحت نہیں ہوسکی۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

8 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago