Categories: افغانستان

نیٹو سےمذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں: طالبان

كابل (خبررساں ادارے) افغانستان میں سرگرم طالبان نے ذرائع ابلاغ كو بتایا ہے کہ وہ نیٹو کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا حصہ بننے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ طالبان کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور برطانیہ کے اعلٰی فوجی عہدیدار یہ کہہ رہے ہیں کہ طالبان سے مذاکرات مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔

تاہم طالبان کا کہنا ہے کہ وہ جنگ جیت رہے ہیں اور انہیں نیٹو حکام سے بات چیت کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بی بی سی کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ ’جب تک غیر ملکی فوجیں افغانستان سے نکل نہیں جاتیں ہم کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے، نہ کرزئی سے نہ ہی کسی غیر ملکی سے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یقین ہے کہ ہم فتح یاب ہو رہے ہیں۔ اور جبکہ ہمیں برتری حاصل ہے، غیر ملکی فوجیں انخلاء پر غور کر رہی ہیں اور ان میں اختلاف سامنے آ رہے ہیں تو ہم کسی سے بات کیوں کریں‘۔
بی بی سی کے جان سمپسن کے مطابق طالبان یہ بھولے نہیں ہیں کہ سنہ 1996 میں ان کی کامیابی کا راز جنگی سرداروں کو اس بات پر قائل کرنے میں تھا کہ جیت انہی کی ہوگی اور اب اگر طالبان ایک مرتبہ پھر انہیں یہ باور کروانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں کہ انہیں امریکیوں اور برطانویوں پر فتح حاصل ہو رہی ہے تو یہ جنگی سردار ایک مرتبہ پھر ان کے ہم رکاب ہو سکتے ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

6 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago