Categories: رپورٹس

پاکستانی عوام کی اکثریت حکومتی کارکردگی سے غیر مطمئن ہے،سروے

واشنگٹن(خبررساں ادارے) ایک امریکی ادارے کے تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستانی عوام کی اکثریت حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور صدر زرداری کی عوامی مقبولیت مزید کم ہوکر صرف بتیس فی صد رہ گئی ہے۔

واشنگٹن کے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے سروے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام کا خیال ہے کہ ان کے ملک کو بحران کا سامنا ہے اور ان کی حکومت کی ساکھ اتنی کم ہو چکی ہے جو پورے عشرے کی انتہائی کم سطح ہے۔صدر آصف علی زرداری کی مقبولیت گزشتہ سال سے بھی کم ہو گئی ہے اور اب محض بتیس فی صد عوام انہیں پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ان کے مقابلے میں حزب اختلاف کے رہنما نواز شریف کو 79 فیصداور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو67 فی صد لوگ پسند کرتے ہیں جبکہ 61 فی صد عوام سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار چودھری کی حمایت کرتے ہیں۔
ملک کے 89 فی صد عوام اپنے نسلی یا برادری سے وابستگی کے بجائے سب سے پہلے پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہیں۔86فی صد پاکستانیوں کی رائے میں مسلح افواج کسی بھی دوسرے طبقے کی بہ نسبت بہتر اثرورسوخ رکھتی ہے۔76 فی صد عوام نے ملک کے لیے میڈیا کے کردار کوسراہتے ہوئے اس کی تعریف کی۔
سروے کے مطابق پاکستانیوں کی صرف دس فیصد تعداد طالبان کو پسندکرتی ہے جبکہ القاعدہ کی حمایت محض نو فی صد ہے۔ستر فیصد نے طالبان کے لیے ناپسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ 61 فی صدنے واضح طور پر القاعدہ کی مخالفت کی نیز کسی بھی اسلامی ملک میں خود کش حملوں کی حمایت نہیں پائی گئی۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago