ڈاکٹر ذاکر نائیک کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

لندن (ايجنسياں) برطانوی وزرات داخلہ نے بھارت سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ مسلمان مبلغ ذاکر نائیک کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے اور کہا ہے کہ ذاکر نائیک اپنے بیانات میں کہ چکے ہیں کہ ہر مسلمان کو دہشت گرد ہونا چاہیے۔

ایک برطانوی اخبار کے مطابق خاتون بر طانوی وزیر داخلہ تھریسا مے نے کہا ہے کہ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بہت سے اخباری بیانات پڑھے ہیں اور ان کے نامناسب رویے کی وجہ سے انہیں برطانیہ میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ برطانیہ میں داخلہ کی ایک سہولت ہے حق نہیں ہے اور ایسے لوگوں کو برطانیہ میں آنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے جو عوامی خواہشات کے برعکس خیالات رکھتے ہیں۔
اخبار نے برطانوی وزارت داخلہ کیذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ2006میں ایک ویب سائٹ پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے انہیں برطانیہ داخل نہیں ہونے دیا جائیگا۔ اس ویب پر ایک سوال کے جواب میں44سالہ ذاکر نائیک نے کہا تھا کہ وہ اسامہ بن لادن کو نہیں جانتے،نہ ہی کبھی اسامہ سے رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی یہ جانتا ہو ں کہ وہ کیا کر رہا ہے لیکن اگر وہ اسلام دشمنوں کے خلاف لڑرہا ہے، اگر وہ دہشت گروں کے لیے دہشت ہے اور اگر وہ سب سے بڑے دہشت گرد امریکا کے لیے خوف کا باعث ہے تو میں اس کی حمایت میں ہوں اور اس طرح ہر مسلمان کو دہشت گرد ہونا چاہیے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago