دوسرا یورپی امدادی قافلہ اگلے ماہ کے آخر میں غزہ پہنچے گا

سٹریس برگ (مرکز اطلاعات فلسطینی) یورپ کی فلسطین حامی تنظیموں نے غزہ کا صہیونی محاصرہ توڑنے کے لیے دوسرا امدادی قافلہ اگلے ماہ روانہ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، فلسطین حامی گروپ کے ایک عہدیدار کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے شکار فریڈم فلوٹیلا کی طرز پر یہ قافلہ جولائی کے آخر میں غزہ پہنچ جائے گا۔

غزہ کا محاصرہ توڑنے کی یورپی مہم کے ترجمان مازن کحیل نے یورپی پارلیمان میں منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس میں بتایا ’’ ہمارے پاس 06 بحری جہاز تیار کھڑے ہیں جو اگلے ماہ کے دوسرے نصف میں اپنا سمندری سفر شروع کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امدادی قافلہ پہلے قافلے سے بھی زیادہ اہم ہے۔
غزہ محاصرے کے خاتمے کی یورپی مہم نے اس قافلے کی روانگی کے لیے اپنے ساتھ دیگر تنظیموں کی بھی شریک کیا ہے۔ جن میں فری غزہ تحریک ، ترکی کی ریلیف اور انسانی حقوق کی این جی اوز، غزہ کی جانب سفینہ بھیجنے والی سویڈن اور یونان کی دو این جی اوز اور غزہ محاصرہ خاتمے کی عالمی کمیٹی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ یورپ اور ترکی کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں کے لیے بھیجے گئے پہلے امدادی قافلے پر صہیونی بحریہ نے حملہ کر دیا تھا جس میں ترکی کے 09 رضا کار شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس صہیونی بربریت کے بعد اسرائیل کو دنیا بھر میں انتہائی ذلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کحیل برطانوی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمان رچرڈ ہیوٹ کی دعوت پر یورپ کی جانب سے نیا قافلہ بھیجنے کے حامی افراد کی بڑی تعداد سے خطاب کر رہے تھے۔ حاضرین میں بہت سے افراد وہ بھی تھے جو فریڈم فلوٹیلا پر بھی موجود تھے۔
کحیل نے کہا ’’ ہمارے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں اور ہم تمام دنیا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس قافلے کے ہمراہ جانے والی اشیا کی جانچ پرکھ کرے اور اس ساری عمل کی شفافیت کا اپنی نظروں کے مشاہدہ کرے۔‘‘
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago