Categories: پاکستان

کراچی میں فائرنگ سے3افراد ہلاک،مختلف علاقوں میں کشیدگی

کراچی(خبررساں ادارے) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے3افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں صورت حال کشیدہ ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ تین روز کے دوران سیاسی ومذھبی جماعتوں سے وابستہ10افراد ہلاک ہوچلے ہیں۔

پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر7 کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نجی اسپتال کے پیتھولیجسٹ34 سالہ نسیم حسین جعفری کو ہلاک کردیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ آج صبح نیو کراچی سیکٹر5 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت قاری رضوان قادری کے نام سے ہوئی اور اس کی میت سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔ سنی تحریک کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان ان کی جماعت کا کارکن تھا ۔واقعے کے بعد علاقے میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع اور، کاروباری مراکز بند ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے گاڑیوں اور املاک کوبھی نذرآتش کردیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے متاثرہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago