سعیدہ وارثی کون ہیں؟
بیرونس سعیدہ وارثی انیس سو اکہتر میں ڈیوزبری میں پیدا ہوئیں۔ وہ اپنے والدین کی پانچ بیٹیوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے والد صفدر حسین کا تعلق پاکستان میں خطہِ پوٹھوہار کے علاقے گوجر خان سے ہے۔ وہ ساٹھ کی دہائی میں برطانیہ آئے تھے۔ وہ پہلے ایک مِل میں مزدور کے طور پر کام کرتے رہے اور بعد میں انہوں نے بیڈ بنانے کا کارخانہ لگا لیا۔ ان کا یہ کاروبار خاصا کامیاب رہا۔
بیرونس سعیدہ وارثی نے ابتدائی تعلیم مقامی برکڈیل ہائی سکول اور ڈیوزبری کالج سے حاصل کی اور بعد میں لیڈز یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ بعد انہوں نے یارک لاء کالج میں داخلہ لیا اور لیگل پریکٹس کورس مکمل کیا۔ انہوں نے کراؤن پراسیکیوشن سروس اور ہوم آفس سے کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ سے بھی تربیت حاصل کی۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ڈیوزبری سے کنزرویٹیو رکنِ پارلیمنٹ جان وٹفیلڈ کے ادارے وِٹفیلڈ ہالم گُڈال سولیسٹرز کے ساتھ پریکٹس شروع کر دی۔ بعد میں انہوں نے جارج وارثی سولیسٹرز کے نام سے اپنا ادارہ قائم کر لیا۔
پریکٹس کے ساتھ ساتھ وہ سوشل ورک بھی کرتی رہیں اور کئی سال تک کرکلی ریشل اِکویلٹیز کونسل کی رکن رہیں۔ بعد میں انہوں نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی چیرٹی سویرا فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر پاکستان کے وزارتِ قانون کے لیے زبردستی کی شادیوں کے موضوع پر کام کیا۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید