ایرانی اہل سنت کی خبریں

دارالعلوم زاہدان کے استاذ اور فضلائے جامعہ کے ذمہ دار انتقال کرگئے

زاہدان (سنی آن لائن) جامعہ دارالعلوم زاہدان (ایران) کے استاذ اور فضلائے جامعہ کے امور کے ذمہ دار مولانا فقیرمحمد نوتانی دل کا دورہ پڑنے سے سنیچر یکم جولائی کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔

مولانا فقیرمحمد نوتانی جامعہ دارالعلوم زاہدان کے استاذ، امور فضلائے جامعہ کے ذمہ دار اور تبلیغی جماعت سے وابستہ تھے۔ اس سے ایک دن قبل ہی ان کے والد وفات پاچکے تھے۔

مولانا فقیرمحمد 1972ء کو زاہدان کے معروف قصبہ چمگ (چشمہ زیارت) میں ایک دیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1985ء میں جامعہ دارالعلوم زاہدان میں اپنے علمی سفر کا آغاز کیا اور 1993ء میں اسی جامعہ سے دورہ حدیث مکمل کیا۔ انہوں نے بیس سال دارالعلوم زاہدان کے صدیقی پبلیکیشن کے انچارج کی حیثیت سے خدمات سرانجام دی۔ اس عرصے میں مختلف دینی و علمی کتابیں فارسی زبان میں شائع کرانے میں انہوں نے کردار ادا کیا۔کچھ عرصہ جامع مسجد الخلیل زاہدان میں خطیب بھی رہے۔

جب جامعہ دارالعلوم زاہدان نے اپنے فضلا سے ربط و تعلق کو منظم کرنے کا ارادہ کیا، تو اس کام کی ذمہ داری مولانا فقیر محمد کے سپرد ہوئی جو ایران کے مختلف علاقوں سے بخوبی واقف تھے اور دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں وہاں ہر سال باربار سفر کرتے تھے۔

مولانا فقیر محمد نوتانی کی نماز جنازہ جامع مسجد مکی کے احاطے میں شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز سے پہلے صدر جامعہ مولانا عبدالحمید نے اپنے ممتاز شاگرد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک قابل، سرگرم اور خیرخواہ انسان یاد کیا۔

مولانا فقیر محمد کی تدفین ان کے آبائی گاؤں کے قبرستان میں ہوئی جہاں مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی اور مولانا عبدالغنی بدری نے حاضرین سے خطاب کیا۔

baloch

Recent Posts

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ کی خصوصی توجہ کی علامت» ہے

رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…

36 minutes ago

تین سنی بلوچ علما کو راسک کے انٹیلی جنس دفتر میں طلب کیا گیا

سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…

2 weeks ago

آبِ زم زم: فضیلت، شفاء اور قبولیت

زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…

2 weeks ago