بين الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران دھماکے میں 5 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران ہونے والے زوردار دھماکے میں بھارتی فوج کے افسر سمیت 5 اہلکار ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری کے ایک غار میں بھارتی فوجیوں کو نشانہ بنانے والے عسکریت پسندوں کے پناہ لینے کی اطلاع پر چھاپہ مار ٹیم پہنچی۔
عسکریت پسندوں نے بھارتی فوجیوں کو دیکھتے ہی اہلکاروں پر بارودی مواد پھینکا جس سے چھاپہ مار ٹیم تتر بتر ہوگئی اور 2 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 4 بری طرح زخمی ہیں۔
چاروں زخمی اہلکاروں کو کمانڈ اسپتال ادھم پور منتقل کر دیا گیا جہاں 3 اہلکاروں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ اس طرح ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس غار میں اُن دہشت گردوں نے پناہ لے رکھی تھی جو 20 اپریل کو ضلع پونچھ میں فوج کے ایک ٹرک پر حملہ کرکے 5 اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد فوجی اسلحہ لے کر فرار ہوگئے تھے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

7 days ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago