عالم اسلام

اسرائیلی فوج کے ایک گھر پر حملے میں 3 فلسطینی نوجوان شہید؛ 2 زخمی

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران ایک گھر پر بم پھینک کر اندر داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جب کہ پڑوس میں رہنے والے دو نوجوان زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ مارے جانے والے 2 فلسطینی نوجوان مسلح تھے جنھوں نے گزشتہ ماہ برطانوی نژاد اسرائیلی ماں لوسی لیہ ڈی اور ان کی دو بیٹیوں مایا اور رینا کو مغربی کنارے کے علاقے وادیٔ اردن میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے ترجمان نے کہا کہ مارے جانے والے تیسرے فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی ماں اور بیٹیوں کے قاتلوں کو پناہ دی تھی اور چھاپے کے دوران فرار کرانے کی کوشش کر رہا تھا۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نابلس شہر میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے دوران کی جانے والی جارحیت میں زخمی ہونے والے درجنوں فلسطینیوں کو اسپتال لایا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے باعث ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے فوجی آپریشن کے خاتمے تک اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں۔
رواں برس کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے 100 سے زائد فلسطینی نوجوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ مختلف حملوں میں 16 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago