عالم اسلام

کراچی؛ تبلیغی اجتماع رقت انگیز دعاؤں کے ساتھ ختم

کراچی میں عالمی تبلیغی جماعت کا سالانہ کراچی اجتماع اتوار کو رقت انگیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اجتماع کے آخری بیان اور دعا میں لاکھوں افراد موجود تھے، اتوار کو نماز فجر کے بعد اجتماع میں اختتامی بیان بھائی چوہدری رفیق نے کیا انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام مسائل کا حل نماز میں ہے، اگر ہم رسول ؐ کی سنت کے مطابق زندگی گزاریں گے تو ہماری مشکلات ختم ہوجائیں گی، اپنی زندگی میں تبلیغ کا راستہ چن لیں، لوگوں کو دین کی دعوت دیں، اصل زندگی کی تیاری کریں، گناہوں سے بچیں، نیکی کا راستہ اختیار کریں، ہر وقت توبہ اور استغفار کریں، اگر ہم دین پر چلیں گے تو دنیا کے ساتھ آخرت میں بھی کامیاب ہوجائیں گے، بیان کے بعد ہدایات بھائی نعیم شاہ نے دیں۔
اجتماع کے آخر میں رقت انگیز دعا مولانا احمد بٹلہ نے کرائی، دعا کراتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اے اللہ ہم سب کے گناہوں کو بخش دے، تبلیغ کاراستہ چنیں، ہرانسان کو دین کی دعوت دیں، ہرانسان اصل زندگی کی تیاری کرے، دعا کے بعد چار روزہ اجتماع اختتام پذیر ہوگیا ، اجتماع میں تمام انتظامات و سہولتیں مثالی تھیں شہریوں کے جم غفیر کے باعث اجتماع گاہ کی موجودہ جگہ بھی کم پڑگئی، اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago