مسلم اقلیتیں

امریکی مسلمانوں کیلئے الزام تراشی کا ماحول، امریکی انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی

امریکی ریاست ٹیکساس میں یہودیوں کو یرغمال بنانے کے واقعے نے امریکی مسلمانوں کیلئے ایک بار پھر مسلم دشمنی اور الزام تراشی کا ماحول فراہم کردیا ہے۔
ریاست ورجینیا سے ٹیکساس کے نواحی قصبے میں پہنچ کر ایف بی آئی کی بروقت کارروائی اور مذاکرات کے دوران رہائی سے واضح ہے کہ امریکی انتظامیہ نے اس واقعے کو کتنی ترجیح اور اہمیت دی ۔
ملزم فیصل اس واقعے کے دوران غلط بیانی کرتے ہوئے مسٹر صدیقی نام بتاتا رہا جوکہ عافیہ صدیقی کے ٹیکساس میں آباد رشتہ داروں اور صدیقی نام کے حامل پاکستانیوں کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے ۔
واقعے کے حقائق ابھی سامنے آنا باقی ہیں تاہم اس سے نہ صرف امریکا میں آباد بلکہ مسلمانوں کیلئے حیرانی اور پریشانی کا سامان پیدا کردیا ہے ۔
اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں سے لیکر امریکی مسلمان کمیونٹی کے افراد کو جن سوالات اور صورتحال کا سامنا کرنا ہوگا وہ انتہائی مشکل مرحلہ ہوگا۔
یہاں یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جب مسلمانوں کی مساجد کی خفیہ نگرانی کی جارہی تھی تو متعدد امریکی یہودی تنظیمیں مسلمانوں سے ملکر احتجاجی مظاہرے کئے اور مذہبی عبادت گاہوں کے احترام کے حق میں آواز اُٹھائی ، اس لئے مساجد اور یہودی عبادت گاہوں میں انسانوں کو یرغمال بنانا اورمطالبات کرنا نہ صرف شرمناک بلکہ قابل مذمت ہے ۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago