ایوارڈ یافتہ پاکستانی مصور شاہد رسام نے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار کیا ہے جس کے ایک حصے کی رونمائی دبئی میں ہونے والے ایکسپو میں ہوگی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی مصور شاہد رسام نے ایلومینیم اور سونے کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک تیار کیا ہے جس کے صفحات 8.5 فٹ لمبے اور ساڑھے چھ فٹ چوڑے ہیں جب کہ ایک صفحے پر 150 الفاظ لکھے گئے ہیں اور صفحات کی تعداد 550 ہے۔
خیال رہے کہ روایتی طور پر قرآن پاک اب تک کاغذ، کپڑے یا چمڑے پر کندہ کیا گیا ہے تاہم پہلی پاکستانی مصور نے ایلومینیم اور سونے کا استعمال کیا ہے۔
اس تخلیق کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں قرآن پاک کے حروف کو قلم سے تحریر نہیں کیا گیا بلکہ ایلومینیم میں ڈھال کر اس پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔
شاہد رسام نے اس تاریخی تخلیق کا آغاز 5 سال قبل کیا تھا اور اس کا ایک حصہ دبئی میں اس ماہ ہونے والے ایکسپو 2020 میں رونمائی کے لیے پیش کیا جائے گا۔
شام رسام اس سے قبل 2000 میں ایلومینیم اور گولڈ پلیٹڈ الفاظ کے ساتھ اللہ کے 99 نام لکھ چکے ہیں اور اسی دوران انھوں نے اسی طرز پرقرآن پاک تیار کرنے کا خیال آیا تھا۔
پاکستانی مصور کو متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹی آف العین نے ’آرٹسٹ آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ بھی دیا تھا۔
واضح رہے کہ اس وقت سب سے بڑا قرآن پاک 6.74 فٹ اونچا اور 4.11 فٹ چوڑا ہے اور اس میں 632 صفحات ہیں۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید