عالم اسلام

60 ہزارعازمین آج حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے

اس سال 60 ہزار افراد فریضہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شہریوں اور وہیں پر مقیم غیرملکیوں سمیت 60 ہزار عازمین کے قافلے نماز فجر کے بعد منی سے میدان عرفات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، جہاں عازمین آج حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے، اور سورج غروب ہونے تک عبادت کریں گے۔
میدان عرفات میں حجاج کسی بھی جگہ قیام کرسکتے ہیں، تاہم کورونا وبا کے پیش نظر سعودی انتظامیہ نے حجاج کے لیے خصوصی خیمے نصب کرائے ہیں، جہاں سماجی فاصلے کی مکمل پاپندی کا اہتمام کیا گیا ہے، میدان عرفات میں مسجد نمرہ کو سینیٹائز کیا گیا ہے اور نئے قالین بچھائے گئے ہیں، اور نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کے لیےعلامتیں بھی لگی ہوئی ہیں۔
ظہر کی اذان پر مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ ہوگا، اس سال مسجد الحرام کے خطیب اور امام شیخ بندر بلیلہ خطبہ حج دیں گے اور نماز کی امامت کرائیں گے۔ نمازیں ادا کرنے کے بعد حجاج دعائیں کریں گے۔ آفتاب غروب ہونے تک دعاؤں کا سلسلہ جاری رہے گا، تاہم حجاج نماز مغر ب ادا کیے بغیر میدان عرفات سے مزدلفہ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں حجاج مغرب اورعشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ادا کریں گے اور رات مزدلفہ میں گزاریں گے۔
منی اورعرفات کے درمیان واقع مزدلفہ میں بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسجد المشعر الحرام میں نئے قالین بچھائے گئے ہیں، حجاج یہاں فجر تک قیام کرتے ہیں اور رمی جمرات (علامتی شیطانوں کو کنکریاں مارنا) کے لیے کنکریاں جمع کرتے ہیں اور صبح منی کے لیے روانہ ہو جاتے ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago