عالم اسلام

عمرہ اور حج کرنے والوں کے لیے مستقل جداگانہ نظام

سعودی نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط نے کہا ہے کہ عمرہ اور حج کرنے والوں کے لیے مستقل جداگانہ نظام جلد جاری کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حج درخواستوں کی جانچ پڑتال میں کوئی گڑبڑ نہیں ہوئی۔ سارا کام مکمل مشینی نظام کے ذریعے انجام دیا گیا ہے۔
سعودی نائب وزیر حج وعمرہ نے کہا کہ عمرہ زائرین کی تعداد جتنی تھی اتنی ہی ہے۔ اس میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی۔حجاج اور معتمرین کا جداگانہ نظام جلد جاری ہوگا۔
ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی اور انتظامی ضوابط جاری کیے جائیں گے تاکہ عمرہ زائرین اور حج زائرین کے درمیان کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہ پیدا ہو۔
سعودی نائب وزیر حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ حج درخواستوں کی جانچ پڑتال کا کام اور پیکیج کے انتخاب کا عمل صرف الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے ہوا ہے۔ اس میں کسی طرح کی کوئی انسانی مداخلت نہیں ہوئی۔
ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط کا یہ بھی کہنا تھا کہ حج موسم میں نافذ کی جانے والی تمام پابندیاں ریڈ نشان ہیں- ان کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی۔
سعودی نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح مشاط کا مزید کہنا تھا کہ حاجیوں کے خیموں میں سماجی فاصلے کا اصول مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago