عالم اسلام

مصر کی دعوت پر فلسطینی جماعتیں قاہرہ میں اجلاس منعقد کرنے پر تیار

فلسطینی دھڑوں کی قیادت نے مصر کی طرف سے قاہرہ میں اجلاس منعقد کرنے کی دعوت قبول کرلی ہے جس کے بعد فلسطینی قیادت آئندہ جمعرات اور جمعہ کو رفح کراسنگ کے راستے مصر روانہ ہوگی۔ اس امر کا اظہار ذرائع نے العربیہ اور الحدث چینلز سے خصوصی گفتگو میں کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں مصر کی نگرانی میں مذاکرات آئندہ ہفتے کے روز قاہرہ میں ہوں گے۔ بات چیت کا دور اتوار کے روز بھی جاری رہے گا۔ اجلاس میں فلسطینی وزارت ہاؤسنگ کا ایک وفد سیکریٹری تعمیرات ناجی سرحان کی قیادت کاروباری شخصیات کا ایک وفد بھی اجلاس میں شرکت کرے گا۔ اجلاس کا مقصد غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کا عمل شروع کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر فلسطین کی بدلتی صورت حال اور اسرائیل کے سامنے قیدیوں کے تبادلے کے لیے حماس اور تل ابیب درمیان ہونے والی متوقع ڈیل کی نگرانی کرے گا۔ گذشتہ ہفتے مصری حکومت نے فلسطینی دھڑوں پر قاہرہ میں اجلاس منعقد کرنے اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے مشترکہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago