عالم اسلام

افغانستان ؛ فضائی بمباری میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے قندھار کے ایک گھر پر عسکریت پسندوں کی موجودگی کے شبے میں فضائی بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے گاؤں منازری میں ایئرفورس کے جنگی طیاروں نے بمباری کرکے ایک گھر کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ مکان میں موجود 18 افراد حملے میں جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
فضائی بمباری میں جاں بحق ہونے والوں میں 8 بچے، 7 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ مقتولین کے خاندان اور علاقہ مکینوں نے لاشوں کو مرکزی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا بھی دیا۔
دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن محمد ناصر نے کہا کہ بمباری میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسند نہیں بلکہ معصوم شہری تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب افغان فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے فضائی حملے میں طالبان ہلاک ہوئے ہیں تاہم کچھ شہریوں کی بھی ہلاکت کی اطلاع ہے جس کی تفتیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ دوحہ میں کابل حکومت اور طالبان کے درمیان جاری بین الافغان مذاکرات جاری ہیںتاہم اب تک کسی نیتجے پر نہ پہنچنے والے مذاکرات کے دوران افغانستان میں فریقین کی جانب سے پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں جن میں معصوم جانوں کا نقصان ہورہا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago