شام کے صوبے الحسکہ میں امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے12 سالہ بچہ شہید ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ کے التوسعیه علاقے میں امریکی فوج کی فائرنگ سے 12 سالہ حسین فلاح شہید ہوگیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی امریکی افواج شام میں کئی معصوم افراد کو گولیوں کا نشانہ بنا چکی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ یہ انکشاف ہوا تھا کہ امریکی فوج نے الحسکہ سے مغربی عراق تک خام تیل اسمگل کرنے کے لئے درجنوں ٹینکر ٹرک استعمال کر رہی ہے۔
امریکی فوج سے شام کی سرزمین سے تیل چوری کرنے کی پہلی تصدیق اُس وقت ہوئی تھی جس اس حوالے سے جولائی کے آخر میں جنوبی کیرولائنا کے ریپبلیکن سینیٹر لنڈسے گراہم اور امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے مابین تبادلہ خیال ہوا تھا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ امریکی افواج شام میں تیل کے لئے تعینات ہیں۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان