افغانستان کا دارالحکومت 3 مختلف مقامات پر ہونے والے یکے بعد دیگرے 4 دھماکوں سے گونج اُٹھا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کا دارالحکومت ایک بار پھر دھماکوں سے لرز اُٹھا، رواں ماہ یہ چوتھا موقع ہے جب کابل شہر میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ایک ہی وقت میں ہوئے ہوں۔
پہلا دھماکا مقناطیسی بارودی سرنگ کا تھا جس میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، دوسرا دھماکا بھی اسی نوعیت کا تھا اور اس کا ہدف وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ کے ایک سینیئر حکام کا قافلہ تھا جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے۔
تیسرا دھماکے میں دہ سبز میں شاہراہ کے کنارے نصب بم اس وقت پھٹ گیا جب وہاں سے پولیس قافلہ گزر رہا تھا۔ دھماکے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے جب کہ چوتھے دھماکے میں بھی پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو اہلکار مارے گئے۔
واضح رہے کہ دوحہ میں طالبان اور کابل حکومت کے نمائندوں کے درمیان جاری مذاکرات تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں جب کہ دارالحکومت میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے
ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ…
امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے
قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا…
حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں