عالم اسلام

مسجد نبوی کی لائبریری تشنگان علم کے لیے ایک علمی مرکز

مسجد نبوی سے متصل لائبریری کو شہر پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے باسیوں اور زائرین کے لیے ایک علمی مرکز کا درجہ حاصل ہے۔ شہر مدینہ اور اطراف واکناف سے روضہ رسول پرحاضری دینے کے لیے آنے والے عاشقان رسول حسب توفیق اس علمی اور بحر ذخار سے استفادے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح مسجد نبوی کی لائبریری علم ومعرفت کا ایک اہم مرکز بن چکی ہے۔
سنہ 1352ھ کو بانی سعودی عرب شاہ عبدالعزیز نے مسجد نبوی میں ایک لائبریری کے قیام کی تجویز پیش کی۔ چنانچہ سید احمد یاسین کی زیرنگرانی لائبریری کا قیام عمل میں‌لایا گیا۔ اس وقت مسجد نبوی میں باب عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی بالائی منزل کو لائبریری کا درجہ دیا گیا۔ یہ باب مسجد نبوی کی پہلی توسیع کی سمت میں مسجد کے شمال مغرب میں واقع ہے۔
سنہ 1428ھ کو حرمین شریفین جنرل پریذیڈینسی سعودی حکومت کےدور میں مسجد نبوی کی دوسری توسیع کئے بعد لائبریری شمال مغرب کی طرف منتقل کی۔ دوسری توسیع میں لائبری کے تمام ہال وسیع کیےگئے۔ لائبریری تک رسائی کے لیے باب نمبر 10 کی طرف سے ایک برقی زینہ بھی تیار کیا گیا۔
لائبریری کو تشنگان علم کے لیے پورا سال دن کے چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن کھلا رکھا جاتا ہے۔ اس میں زائرین اور محقیقین کےآرام کے لیے بھی جگہ موجود ہے اور 10 مختلف نوعیت کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں۔
لائبریری کا انتظامی دفتر اور دفتر برائے اطفال یونٹ ایک بڑے ہال پر مشتمل ہے۔ اس میں روشنی، ایئرکینڈیشن، سردیوں میں گرمی، زمزم کی فراہمی، کرسیوں، میزوں، قالینوں، کمپیوٹر اور دیگر جدید آلات سمیت ہرطرح کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔
مسجد نبوی میں مجموعی طور پر 516الماریوں میں ایک لاکھ 76 ہزار کتب کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ ان کتب میں بڑی تعداد میں خریدی گئی کتابیں اور بہت سی مفت میں عطیہ کی گئی کتب شامل ہیں۔ لائبریری کو اوسطا ایک گھنٹے میں 300 افراد وزٹ کرتے ہیں۔ کتب کی درجہ بندی کرتے ہوئے 72 اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کتب کی ترتیب حروف تہجی کے مطابق تیار کی گئی ہے۔
بچوں کے لیے مخصوص سیکشین میں سیرت نبوی، کہانیوں اور یگر بچوں کے لٹریچر کی 130 موضوعات پر کتب موجود ہیں۔
لائبریری میں مخطوطات سیکشن پہلی منزل اور بان عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ میں قائم ہے۔ مخطوطات میں کتب، پرانے زمانوں کے قرآن پاک کے نسخے، ڈیجیٹل تصاویر اور جدید آلات اور کمپیوٹر بھی موجود ہیں۔
دنیا بھر میں لکھے گئے قرآن پاک کے 600 مصاحف، 250 مطبوعہ نسخے،1040 مجلد اور 1550 عنوانات پر رسالے اور 2 لاکھ 60 ہزار ڈیجیٹل مخطوطے محفوظ ہیں۔
لائبریری کی کتب کی سالانہ کی بنیاد پر چھانٹی کی جاتی ہے۔ تقریبا ہر سال 12 ہزار کتابوں کی جلد کی جاتی ہے یا انہیں نئے سرے سے طبع کیا جاتا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago