عالم اسلام

سعودی عرب کی جانب سے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت

ریاض: سعودی عرب نے گستاخانہ خاکوں کے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔
فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف مسلم دنیا بھرپور ردعمل دے رہی ہے۔ سعودی عرب نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا سعودی حکومت دہشت گردی کی ہر کارروائی کو قابل مذمت شمار کرتی ہے۔ مملکت اس بات پر زور دیتی ہے کہ فکری اور ثقافتی آزادی کو احترام، رواداری اور امن کے تابع ہونا چاہیے، نفرت، تشدد اور انتہا پسندی کو جنم دینے والی تمام کارروائیوں اور افعال کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔
قطر یونیورسٹی میں ہونے والی فرانسیسی ثقافت کی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئی۔ یونیورسٹی ترجمان نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر اسلام اور اسلامی شعار پر حملہ کیا۔
مسلم ممالک میں فرانس کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈز بنے اور عوام نے فرانسیسی صدر پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا۔ ترکی، ایران، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، مراکش، فلسطین، الجزائر، تیونس سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں بائیکاٹ فرانس ہیش ٹیگ مقبول ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے عرب ممالک سے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago