عالم اسلام

متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیساتھ معاہدہ مسلمانوں کے ساتھ غداری ہے، ایرانی صدر

ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیساتھ معاہدہ مسلمانوں کے ساتھ غداری ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے اور انہوں نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔
ایرانی صدر نے متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے پاؤں مضبوط کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، اس معاملے میں یو اے ای کو ہوشیار رہے، انہوں نے ایک انتہائی قدم اٹھایا ہے تاہم امید کرتے ہیں کہ انہیں بہت جلد اپنی اس غلطی کا احساس ہوگا۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ یو اے ای اسرائل معاہدے کا مقصد نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی نامزدگی کو مستحکم کرنا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کا اعلان واشنگٹن سے کیا گیا۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے بھی اس معاہدے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے اس معاہدے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے جب کہ اس معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امریکی مداخلت میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے امریکا کی ثالثی کے نتیجے میں ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت دونوں کے درمیان آپس میں باقاعدہ سفارتی روابط کے قیام کا اعلان کیا گیا، یوں متحدہ عرب امارات، مصر (1979) اور اردن (1994) کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والا تیسرا عرب ملک بن گیا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago