عالم اسلام

اسلام آباد کے حکمرانوں کا رویہ بلوچستان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے،نواب رئیسانی

چیف آف ساراوان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے حکمرانوں کا رویہ بلوچستان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے.
حکمرانوں نے ہمیشہ بلوچستان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا ہے. اگر وفاق کے حکمرانوں نے اپنے رویوں میں تبدیلی نہیں لائی تو مستقبل میں اس کے خطرناک اثرات مرتب ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری وفاق پر عائد ہو گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام نے دہشت گردی، غربت اور پسماندگی کے خلاف طویل جدوجہد کی ہے مگر اس کے باوجود وفاق نے بلوچستان کے حقوق دینے کی بجائے ان پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ہے ہم سمجھتے ہے کہ وفاق اب اپنے رویئے میں تبدیلی لائے اور بلوچستان کے عوام پر مزید مظالم ڈھانے کی بجانے وفاقی پی ایس ڈی پی میں جو شیئر ملتے ہیں ان کو دیا جائے.
انہوں نے کہا ہے کہ آئینی اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اگر وفاق نے اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے وفاق کا رویہ بلوچستان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہے، ہمیشہ ہمارے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ہے اب بھی وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے42 منصوبے نکالے گئے ہیں جس کی ہم مذمت کر تے ہیں اور صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں اگر صوبے میں حکومت ہو تی تو آج وفاقی بجٹ میں بلوچستان کے42 منصوبے نہ نکالے جا تے اب بھی صوب کے نا اہل حکمران وفاقی بجٹ کو عوام دوست بجٹ سمجھتے ہیں جس کو ہم پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں.
انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال گھمبیر ہو تی جار ہی ہے امن وامان کے نام پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں لیکن حالات ٹھیک ہونے کانام نہیں لے رہے ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago