عالم اسلام

شمالی شام میں فائر بندی کے سمجھوتے کے باوجود راس العین میں جھڑپیں اور گولہ باری

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق فائر بندی سے متعلق ترکی اور امریکا کے بیچ سمجھوتے کے باوجود جمعے کے روز شمالی شام کے علاقے راس العین میں گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ایجنسی نے واضح کیا کہ جمعرات کے روز ترکی نے امریکا کے ساتھ اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا تھا کہ وہ پانچ روز کے لیے اپنے حملے کو روک دے گا۔ اس اقدام کا مقصد کردوں کے زیر قیادت فورسز کو انخلاء کا موقع دینا ہے۔
ادھر شام میں انسانی حقوق کے سب سے بڑے نگراں گروپ المرصد نے بتایا ہے کہ جنگ بندی کے سمجھوتے کے باوجود راس العین اور عین عیسی کے علاقوں میں جھڑپوں اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ شمالی شام کی صورت حال کے حوالے سے امریکا اور ترکی کے درمیان ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔ انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے اندر گفتگو کرتے ہوئے پینس نے باور کرایا کہ واشنگٹن اور ترکی شام میں فائر بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 120 گھنٹوں کے لیے عسکری کارروائیوں روک دی جائیں گی اور اس دوران امریکا کرد پروٹیکشن یونٹس کی فورسز کے انخلا کی کارروائی آسان بنانے کی نگرانی کرے گا۔ مائیک پینس نے ترکی پر زور دیا کہ وہ فائر بندی کی مکمل پاسداری کرے اور متاثرہ علاقوں میں اقلیتوں کی مدد کرے۔
امریکی نائب صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شمالی شام سے انخلاء کے فوری بعد ترکی پر عائد پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ انقرہ پر مزید پابندیاں عائد نہیں کی جائیں گی۔ پینس کے مطابق کرد فورسز ترکی کے ساتھ سرحدی علاقے میں 20 میل تک کا رقبہ خالی کر دیں گی۔
دوسری جانب ترکی کے وزیر خارجہ چاوش اولو مطابق سرحدی علاقوں سے “دہشت گردوں” کا انخلا لڑائی روکنے کے سمجھوتے پر عمل درامد کی بنیادی شرط ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ترکی نے شام میں فوجی آپریشن ختم نہیں کیا ہے۔
اولو نے یہ بیان ایردوآن کی پینس کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں دیا۔ وزیر خارجہ کے مطابق انقرہ حکومت شمالی شام میں سیف زون کے قیام کے لیے مُصر ہے اور اس بات پر واشنگٹن کے ساتھ اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ سرحدی زون پر ترکی کا کنٹرول ہو گا۔ اولو نے واضح کیا کہ فوجی آپریشن کو معلق کیا گیا ہے اور اسے مکمل طور پر روکا نہیں گیا۔ انقرہ کا امریکا کے ساتھ اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ کرد فورسز سے بھاری ہتھیار لے کر ان کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago