عالم اسلام

اسرائیلی فوجیوں نے چیک پوسٹ پر فلسطینی خاتون گولیوں سے بھون ڈالی

قابض صہیونی فوج نے آج بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا چوکی پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شہید کردیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قلندیا چوکی پر قائم اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون کو قریب سے ہی فائرنگ کر کےشہید کیا۔ قابض فوج نے حسب معمول قاتلوں کو بری کرنے کے لیے خاتون کو چاقو بردار قرار دیا ہے تاہم عینی شاہدین نے صہیونی حکام کے اس دعوے کو قطعی بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے چوکی سے آمد ورفت بند کردی اور فلسطینی گاڑیوں کو وہاں سے جانے سے روک دیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنےوالے چینل 12 نے دعوی کیا ہے کہ ایک فلسطینی خاتون (عمر قریبا 50 سال ) چوکی پر پہنچی اور ایک سرحدی محافظ کو گھات لگا کر چاقو سے مارنے کی کوشش کی۔
فوجیوں نے خاتون کو گولی مار کر شدید زخمی کرنے کے بعد سڑک پر پھینک دیا۔ امدادی کارکنوں اور فلسطینیوں نے زخمی خاتون کے قریب جانے کی کوشش کی مگر قابض فوج نے انہیں اس کے قریب جانے سے روک دیا جس کے نتیجے میں وہ سڑک پر ہی دم توڑ گئی۔ بعد ازاں اس کاجسد خاکی ایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago