افغانستان میں صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کے قریب خود کش دھماکے کے باعث 24 افراد ہلاک جبکہ 32 زخمی ہو گئے تاہم صدر اشرف غنی دھماکے میں محفوظ رہے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق یکے بعد دیگرے دو خودکش بم دھماکے ہوئے، خودکش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے صدر اشرف غنی کی انتخابی ریلی کی جانب جانے والے راستے پر پہلی چیک پوسٹ پر خود کو دھماکے سے اڑایا۔
دوسرا دھماکا افغان دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب کیا گیا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں دو بار ملتوی ہونے کے بعد رواں ماہ بروز ہفتہ 28 ستمبر 2019ء کو انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔
قبل ازیں ان صدارتی انتخابات کا انعقاد 20اپریل کو ہونا تھا لیکن انہیں جولائی کے اواخر تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔
کہا جاتا ہے کہ افغانستان کے جنگ زدہ حالات اور طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی وجہ سے یہ انتخابات ملتوی کیے گئے تھے۔
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…