عالم اسلام

خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دینے کی تقریب

مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔ خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب سال میں دو مرتبہ ہوتی ہے، ایک بار 15 شعبان اور دوسری بار 15 محرم کو غسل دیا جاتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی۔ تقریب میں خانہ کعبہ کو ہزاروں من آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دیا گیا۔ غسل کعبہ گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے خادم حرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت میں انجام دیا۔ غسل کعبہ کی رسم میں نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان، مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، سعودی عرب میں متعین مسلم سفارتکار، ممتاز علماء وزرا اور کلید برداران کعبہ بھی شریک ہوئے۔
خانہ کعبہ کو غسل دینے کی تقریب سال میں ۲ مرتبہ ہوتی ہے۔ پہلی مرتبہ ماہ رمضان سے قبل اور دوسری مرتبہ نئے ہجری سال کے آغاز یعنی محرم میں خانہ کعبہ کو غسل دیا جاتا ہے۔ غسل کعبہ کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے طور پر ہر سال دہرایا جاتا ہے، جب 8 ہجری میں فتح مکہ کے روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجاتا کہ ان سے بیت اللہ کی چابی لی جائے۔ اس کے بعد اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کو کھولا اور اس میں داخل ہو کر اندر موجود تمام بتوں کو توڑ ڈالا اور خانہ کعبہ کو آب زم زم سے دھویا۔ اس کے بعد 2 رکعت نماز پڑھی، غسل کعبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اسی سنت کے طور پر انجام دیا جاتا ہے۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago