ایرانی اہل سنت کی خبریں

جامعہ منبع العلوم کے اساتذہ کی گرفتاری پر سنی علما کا احتجاج

سرباز (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے ممتاز دینی ادارہ جامعہ منبع العلوم کوہ ون کے بعض اساتذہ کی گرفتاری و طلبی پر احتجاج کرتے ہوئے بعض سنی علمائے کرام نے خطبہ جمعہ میں مدارس کو امن کے گہوارے قرار دے کر مطالبہ پیش کیا کہ علمائے کرام کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق، شمالی صوبہ گلستان کے مایہ ناز عالم دین مولانا محمدحسین گرگیج نے کہا: ہمارا کوئی مدرسہ امن اور ریاست کے خلاف نہیں ہے۔ کوئی بدامنی پھیلانے کی منصوبہ بندی نہیں کررہا۔
جامعہ فاروقیہ گالیکش کے صدر و مہتمم نے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا: ہم سماج کے افراد میں پھوٹ اور اختلاف نہیں چاہتے ہیں۔ لہذا حکام عوام کو متحد رکھنے کی کوشش کریں۔
خاش کے سنی خطیب مولانا محمدعثمان نے اپنے بیان جامعہ منبع العلوم کے ایک استاذ کی گرفتاری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حافظ عطاء اللہ کے ساتھ نامناسب رویہ اور بے احترامی ایک غلط اقدام تھا۔ہم مسلم ملک میں رہتے ہیں اور یہاں قانون و عدالت کا راج ہونا چاہیے۔
جامعہ مدینۃ العلوم خاش کے صدر نے کہا: دینی مدارس محترم ادارے ہیں، اگر حکام سمجھتے ہیں کوئی شخص وہاں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے، سب سے پہلے مدرسے کے مہتمم سے بات کریں یا تحریری نوٹس بھیج کر فرد کو بلالیں۔ لہذا حکام اب تک گرفتار علما و اساتذہ کو رہا کرکے عوام کی پریشانیوں کا ازالہ کریں۔
سرباز کے مشہور عالم دین مولانا فضل الرحمن کوہی نے جامعہ منبع العلوم کوہ ون کے اساتذہ کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے کہا: ایسے اقدامات سے عوام مایوس ہوکر ریاست کے حوالے سے منفی سوچ پکڑیں گے۔ لہذا مولوی امان اللہ بلوچی کی پھانسی کی سزا ختم ہونی چاہیے اور اس طرح کے دباؤ اور دھمکیوں کا خاتمہ کرنا چاہیے۔
نصیرآباد سرباز کے خطیب نے بھی اپنے بیان میں جامعہ منبع العلوم کے استاد کی رہائی کا مطالبہ پیش کیا۔
جامعہ ہذا کے مہتمم حافظ عبداللہ ملازئی نے بیان شائع کرتے ہوئے اساتذہ کی گرفتاری کو دینی مدارس اور علمائے اہل سنت کی توہین قرار دیا ہے۔
جامعہ منبع العلوم کوہ ون ایرانی بلوچستان کے ضلع سرباز میں واقع ہوچکاہے جس کے بانی مولانا محمدعمر سربازی رحمہ اللہ ہیں۔اس جامعہ کا شمار ایرانی اہل سنت کے معروف اور بڑے دینی مدارس میں ہوتاہے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago