عالم اسلام

یمن: ذمار جیل پر سعودی بمباری سے قیدیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 123 ہوگئی

یمن کی ذمار گورنری میں دو روز قبل ایک جیل پر سعودی فوجی اتحاد کی طرف سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے خمیس مشیط فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے۔
حوثیوں کی وزارت صحت کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں ذمار جیل کو تباہ کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 123 قیدی ہلاک ہوچکےہیں۔ اس جیل میں 170 افراد قید تھے۔
فیلڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خمیس مشیط ہوائی اڈے پر2k سے بمباری کی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی فوجی اڈے پراہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا تاہم انہوں اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی۔
خیال رہےکہ دو روز قبل سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے ذمار میں ایک جیل پربمباری کرکے ایک سوسے زاید قیدیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

8 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago