عالم اسلام

فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز عید پراسرائیلی پابندی مسترد کردی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کی سپریم اسلامی کمیٹی نے اسرائیلی ریاست کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے موقع پرفلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ روکنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تمام فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کی کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑ کو مسجد اقصیٰ پہنچیں اور عید کی نماز ادا کریں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سپریم کمیٹی، اسلامی اوقاف اور دارالافتاء کی طرف سے جاری بیانات میں مسجد اقصیٰ میں نماز عید کی دائی پرپابندی کو صہیونی ریاست کی کھلی مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ بیانات میں کیا گیا ہے کہ اس پابندی کا مقصد فلسطینی نمازیوں کوروک کر یہودی آباد کاروں کو قبلہ اول میں تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائی کی اجازت دینا ہے۔ فلسطینی قوم اس پابندی کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی قبلہ اول کی بے حرمتی کی مجرمانہ سازشوں کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے یہودی آباد کاروں کی نمائندہ تنظیموں کی اپیل پر اتوار کے روز مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کو عیدالاضحیٰ کی ادائی سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صہیونی حکومت کی طرف سے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنھبالے۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے فلسطینی مساجد کے آئمہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے عاید کردہ پابندی کے بارے میں عوام کو مطلع کریں اور قبلہ اول میں نماز کی ادائی روکنے کی سازش ناکام بنائیں۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

9 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago