عالم اسلام

مصر کے سابق صدر محمد مرسی وفات پاگئے

مصر کے سابق صدر محمد مُرسی عدالت میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق مصر کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالتی کارروائی کے بعد 67 سالہ محمد مرسی بے ہوش ہوگئے اور کچھ دیر بعد انتقال کر گئے۔
دوسری خبر ایجنسی ‘اے پی’ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالت میں محمد مرسی کے خلاف جاسوسی کے مقدمے کی سماعت جاری تھی۔
عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وفات سے قبل محمد مرسی نے جج سے تقریباً 20 منٹ تک بات کی، اس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔
واضح رہے کہ اخوان المسلمین کے اہم رہنما محمد مرسی کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی مظاہوں کے بعد 2013 میں فوج نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور تنظیم کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محمد مرسی اور کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا تھا۔
وہ مصر میں کئی دہائیوں تک حکمرانی کرنے والے حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد 2012 کے پہلے آزاد صدارتی انتخاب کے کاغذات میں جھوٹ بولنے پر 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago