عالم اسلام

روزہ انسانی قوتِ مدافعت کو توانا کرتا ہے

روزہ انسانی قوتِ مدافعت کے نظام کو بہت حد تک توانا کرتا ہے۔ روزہ رکھنے سے وزن میں کمی اور فشارِخون (بلڈ پریشر) بھی معمول پر رہتا ہےٹائپ ٹو زیابیطس کے مریض معالج کے مشورے سے روزہ رکھیں کیونکہ اس مرض میں روزہ رکھنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ زیابطیس کے مریض دوپہر میں شدید تھکادینے والے کاموں سے گریز کریں جبکہ روزہ داروں کوتلی ہوئی اشیا سے مکمل پرہیزکرنا چاہیے۔
یہ بات جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے پوائزن کنٹرول کے قومی مرکز کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جمال آرا نے جمعہ کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے سیمینار روم میں انتالیسویں عوامی آگاہی پروگرام کے تحت ”رمضان اور صحت کے مسائل“ کے موضوع پراپنے خطاب کے دوران کہی۔ لیکچر کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ ورچؤل ایجوکیشنل پروگرام برائے پاکستان کے باہمی تعاون سے ہوا۔
پروفیسر ڈاکٹر جمال آرا نے کہا کہ روزے کے جہاں فوائد ہیں وہیں پر زیابطیس، گردے اور جگر کے امراض میں مبتلا افراد کو اپنے معالج کے مشورے کے مطابق روزہ رکھنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بیمار افراد کو تقریباً تین مہینے پہلے اپنے معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر جمال آرا کے مطابق زیابطیس کے مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو بھی مرض کی مینجمنٹ کے حوالے سے آگاہی دینی چاہیے۔انھوں نے کہا قرآنی تعلیم کے مطابق بھی بیمار و لاغر افراد، مسافروں، حاملہ خواتین اور خواتین کو اُن کے مخصوص ایّام میں روزہ رکھنا نہیں چاہیے۔
روزہ داروں کے لیے تلی ہوئی روغنی اشیا بہت سے مسائل پیدا کرسکتی ہیں جن سے گریز لازمی ہے۔ تاہم روزہ وزن گھٹانے، برداشت پیدا کرنے، اورزندگی میں نظم وضبط کے لیے نہایت بہترین نسخہ ہے۔ اس ماہِ مقدس میں غذائی نظم وضبط بقیہ مہینے اپنا کر غذائی عادات و اطوار میں مثبت تبدیلی پیدا کی جاسکتی ہے۔
تاہم انہوں نے دوبارہ زور دے کر کہا کہ کہ ذیابیطس کے مریض اگر روزے رکھ رہے ہیں تو اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں اور شوگر لیول پر خاص نظر رکھیں جبکہ ادویات کے استعمال میں بھی احتیاط کریں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago