عالم اسلام

سوڈان کے صدر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے حکومت تحلیل کر دی

سوڈان میں صدر عمر البشیر نے جمعے کی شام ملک میں ایک سال کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے قومی وفاقی حکومت اور ریاستی حکومتوں کو بھی تحلیل کرتے ہوئے ٹکنوکریٹس پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ البشیر کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کے حوالے سے شفاف تحقیقات کرائی جائیں گی۔
سوڈانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمر البشیر نے صدارتی آرڈیننس جاری کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کو تحلیل کر دیا اور ٹیکنوکریٹس پر مشتمل کابینہ کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں ریاستوں کے والیوں کو بھی ان کے عہدوں سے سبک دوش کر دیا۔
سوڈانی صدر نے احتجاج کنندگان سے مطالبہ کیا کہ وہ بات چیت کی میز پر آئیں تا کہ ملک کو مسائل سے بچایا جا سکے۔
عمر البشیر نے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مجوزی آئینی ترامیم پر غور ملتوی کر دیں تا کہ مزید بات چیت کا موقع مل سکے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر بھی زور دیا کہ وہ بات چیت کے عمل میں شامل ہوں۔
سوڈانی صدر نے واضح کیا کہ تشدد اور ہنگامہ آرائی سے ملک کا بحران ہرگز حل نہیں ہو گا۔
عمر البشیر نے زور دے کر کہا کہ سوڈان جیسے ملکوں کی قیادت کے لیے غیر مرکزیت کا حامل حکومتی نظام ہی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ “امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوئی ایسا در نہیں جس کو انہوں نے نہ کھٹکھٹایا ہو”۔ البشیر کے مطابق سوڈان اس بحران سے مزید طاقت ور ہو کر باہر آئے گا جہاں تعمیر پر زیادہ زور ہو گا۔
یاد رہے کہ عمر البشیر کا یہ خطاب جمعے کی شام حکمراں جماعت کی قیادت کے ساتھ اجلاس کے بعد سامنے آیا۔
اس سے قبل سوڈانی سکیورٹی اور انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ صلاح عبداللہ قوش نے جمعے کی شام ایک اعلان میں بتایا تھا کہ صدر عمر البشیر بطور صدر اپنے منصب پر باقی ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت “حزب الامہ” کا کہنا ہے کہ موجودہ حکام بات چیت کا اور سوڈانی عوام کے ارادے کا کوئی احترام نہیں کر رہی ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago