مسلم اقلیتیں

امریکا میں نو مسلم ایرانی صحافی کو گرفتار کر لیا گیا

ایران کے سرکاری ٹی وی سے منسلک صحافی مرضیہ ہاشمی کو امریکا میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے انگریزی چینل کے لیے کام کرنے والی خاتون صحافی مرضیہ ہاشمی کو امریکی ایئرپورٹ سے ایف بی آئی نے حراست میں لے لیا ہے۔
خاتون صحافی کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے جب کہ اہل خانہ سے بھی ملنے نہیں دیا گیا، تاہم آج صحافی کی بیٹی سے ٹیلی فون پر بات کرائی گئی ہے۔
خاتون صحافی نے اپنی بیٹی کو بتایا کہ ایف بی آئی اے کے اہلکاروں نے ہتھکڑی لگا کر گرفتار کیا اور ایک مجرم کی طرح برتاؤ کیا جا رہا ہے اور مجھے میرا جرم بھی نہیں بتایا جا رہا ہے۔
59 سالہ مریضہ ہاشمی نومسلم خاتون ہیں۔ اسلام قبول کرنے کے بعد سے وہ حجاب لیتی ہیں اور اپنے اہل خانہ سے ملنے ایران سے امریکا پہنچی تھیں تاہم انہوں نے اپنی بیٹی کو بتایا کہ مجھے نقاب ہٹانے اور سور کا گوشت کھانے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔
امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی اے کی جانب سے خاتون صحافی کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے اور واشنگٹن پولیس نے بھی خاتون کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago