عالم اسلام

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، 3 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھ گھنٹے طویل محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
آپریشن میں 3 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی آباد کاری والے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوج نے واقعے کا الزام فلسطینیوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کار میں سوار فلسطینی حملہ آوروں نے بس اسٹاپ کے قریب گولیاں چلائیں جس سے 2 شہری ہلاک ہوئے ۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago