فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری سے کم سے کم تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی طبی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے ایک گروپ کو اس وقت بم باری کا نشانہ بنایا گیا جب وہ سرحدی علاقے میں موجود تھے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر اس وقت بم باری کی گئی جب وہ سرحدی باڑ کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کررہے تھے۔
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمبار سے مارے جانے والے دو بچوں کی عمرں 13 اور ایک کی 14 سال ہے۔
خیال رہے کہ 30مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 216 فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید