عالم اسلام

اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی، 6 نہتے فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی شمالی سرحد پر جمعہ کے روز احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے سرحدی باڑ کے قریب جمع ہوکر مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے ان پر طاقت کا استعمال کیا۔ شہید ہونے والے شہریوں کی شناخت 27 سالہ محمد عبدالنبی، 19 سالہ نصار ابو تیم، 22 سالہ اھمد ابو لبدہ، 23 سالہ عائش شعث اور 23 سالہ مجاھد زیاد زکی عقل کے نام سے کی گئی ہے۔ تین شہداٗ کا تعلق غزہ کے جنوبی شہر خایونس سے ہے۔ جب کہ تین کا جبالیا، اور دوسرے فلسطینی قصبوں سے ہے۔ اسرائیلی فوج نے فائرنگ سے 250 فلسطینی زخمی ہوئے۔
وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی 30 مارچ سے احتجاج کررہے ہیں۔ ان کے دو اہم مطالبات ہیں۔ پہلا مطالبہ سنہ 1948ء کے علاقوں میں واپس آبادکاری اور دوسرا غزہ کی پٹی پر عاید کردہ پابندیوں کا خاتمہ ہے۔
تیس مارچ 2018ء سے جاری اس تحریک میں اب تک 200 سے زاید فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago