فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں غاصب یہودیوں نے وحشیانہ تشدد کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شہید اور اس کے شوہر کو زخمی کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کو علی الصباح یہودی آباد کاروںنے 45 سالہ عایشہ محمد طلال رابی کو نابلس کے جنوب میں زعترہ چیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں کارمیں سوار دونوں میاں بیوی زخمی ہوگئے۔ یہودی آبادکاروں نے آگے بڑھ کر کار میں زخمی حالت میں پڑی خاتون کے سرپر پتھر مار کر اسے شہید کردیا۔
فلسطینی ہلال احمر کے مطابق ہفتے کو یہودی آباد کاروں نے رابی کے پر پتھر مارکراسے شدید زخمی کیا۔ سنگ باری کے نتیجے میں اس کے شوہر بھی زخمی ہوئے۔ بعد ازاں اسپتال لے جاتے ہوئے زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون اور اس کے شوہر کو ابن سینا اسپتال کے شعبہ حادثات میں منتقل کیا گیا مگر وہ اس وقت تک دم توڑ چکی تھی۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج رابی کے بھائی کو بھی شہید کرچکی ہے۔ یہودیوں کی اس منظم غنڈہ گردی کے خلاف علاقے میں سخت غم وغصے کی لہر پائی جا رہی ہے۔
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…