مسلم اقلیتیں

ہاتھ ملانے سے انکار پر مسلمان جوڑے کو سوئس شہریت نہ ملی

سوئٹزرلینڈ میں حکام کے مطابق ایک مسلمان جوڑے کو سوئس شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا کیونکہ انھوں نے انٹرویو کے دوران مخالف جنس کے افراد سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔
حکام کی جانب سے جمعے کو اس فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں اس جوڑے کی جانب سے گھلنے ملنے اور صنفی مساوات کی تکریم ظاہر کرنے میں ناکامی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اس جوڑے کا کئی ماہ قبل انٹرویو ہوا تھا اور وہ مخالف جنس کے حامل افراد کے سوالات کے جواب دینے میں مشکلات کا شکار تھے۔
خیال رہے کہ چند دن قبل ہی سویڈین میں ایک مسلمان خاتون نے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے پر انٹریو ختم کیے جانے پر متعلقہ کمپنی کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ جیتا تھا۔
سوئس حکام کے مطابق نئے شہری سوئس معاشرے میں اچھی طرح ضم ہونے چاہییں اور سوئٹزرلینڈ‌، اس کے اداروں کے ساتھ اپنا لگاؤ ظاہر کریں، اور سوئس قوانین کا احترام کریں۔
اس جوڑے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق شمالی افریقہ سے تھا، تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ جوڑا شہریت حاصل کرنے کے معیار پر پورا نہیں اترا۔ اس جوڑے نے لوزان شہر سے شہریت کی درخواست دائر کی تھی۔
لوزان کے میئر گریگوئر جنوڈ نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مذہبی آزادی مقامی قوانین میں محفوظ ہے لیکن ‘مذہبی عمل قانون کے دائرے سے باہر نہیں ہے۔’
حکام کا کہنا ہے کہ اس جوڑے سے ان کے عقیدے کے بارے میں نہیں پوچھا گیا تھا، مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کا مذہب واضح تھا۔
حکام کا اصرار ہے کہ انھیں ان کی مذہب کی بنیاد پر رد نہیں کیا گیا بلکہ صنفی مساوات کے احترام میں کمی کی وجہ سے ایسا کیا گیا۔
پیئر انتوئن ہلبرانڈ اس کمیشن کا حصہ تھے جس سے اس جوڑے کا انٹرویو کیا تھا ان کا کہنا ہے کہ آئین اور مرد اور خواتین کے درمیان مساوات تعصب سے بڑھ کر ہے۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سے کوئی تنازع سامنے آیا ہے۔
سنہ 2016 میں ایک سوئس سکول نے دو مسلمان لڑکوں کو مرد اور خواتین دونوں اساتذہ سے ہاتھ نہ ملانے سے مستثنیٰ کر دیا تھا جب انھوں نے ایک خاتون استاد سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔ اس خبر کے بعد خاصی ہلچل ہوئی تھی اور ان کے خاندان کو شہریت دینے کا عمل معطل کر دیا گیا تھا۔
ہمسایہ ملک فرانس میں بھی ایک الجزائر کی خاتون کو شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا جب شہریت دینے کی تقریب میں اس نے ایک اہلکار سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

1 day ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

1 day ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

3 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

3 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago