عالم اسلام

’لبیک اللھم لبیک‘ مناسک حج شروع، حجاج کرام منیٰ پہنچ گئے

لاکھوں حاجی رات منی پہنچ گئے جہاں آج کا دن اور رات بسر کریں گے۔
سعودی معرب میں مناسک حج شروع ہو گئے، لاکھوں حاجی رات منی پہنچ گئے جہاں آج کا دن اور رات بسر کریں گے، کل صبح نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہو جائیں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے ، وہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے۔
ظہر اور عصر کی قصر نمازیں ایک ساتھ ادا کی جائیں گی، سورج غروب ہونے کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ قصر کے ساتھ ادا کریں گے۔
مزدلفہ میں رات قیام کے دوران حجاج رمی جمرات کے لیے کنکریاں چنیں گے اور نماز فجر ادا کریں گے پھرطلوع آفتاب کے بعد منی روانہ ہوجائیں گے، جہاں سب سے بڑے شیطان کو کنکریاں ماری جائیں گی۔
رمی کے بعد حجاج جانور کی قربانی اورسر منڈوا کر یا بال کٹوا کر احرام کھول دیں گے۔اس کے بعد مکہ المکرمہ جا کر مسجد الحرام میں طواف زیارت اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں گے، بعدازاں حجاج کرام واپس منی آ جائیں گے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago