عالم اسلام

اعزازی حج اسکیم کے فلسطینی عازمین کا مکہ معظمہ میں استقبال

سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اعزازی حج اسکیم کے تحت فلسطین کے ایک ہزار عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں مکہ مکرمہ میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے شہداء و اسیران کے اہل خانہ کے ایک ہزار افراد کے لیے مفت حج کی اسکیم کے تحت ایک ہزار مرد اور خواتین عازمین اردن اور مصر کے راستے سعودی عرب پہنچے جہاں سرکاری عمال نے ان کا استقبال کیا۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی اعزازی حج اسکیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن علی بن عبداللہ الزغیبی اور دیگر حکام نے فلسطینی عازمین حج کا اسقبال کیا۔ انہیں پھول اور تحائف پیش کیے۔
ادھر فلسطینی وزیر برائے مذہبی امورالشیخ یوسف ادعیس نے کہا ہے کہ غرب اردن سے تعلق رکھنے والے اعزازی حج اسکیم کے عازمین اردن میں ملکہ عالیہ ہوائی اڈے سے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے جب کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے شہداء کے اقارب کو مصر کے راستے مکہ معظمہ میں ان کی اقامات گاہوں تک لے جایا گیا۔
یوسف ادعیس کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے فلسطینی شہداء کے اقارب کے لیے اعزازی حج اسکیم فلسطینی قوم کے لیے تحفہ ہے اور یہ پہلا موقع نہیں بلکہ سعودی حکومت کئی سال سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی قوم سعودی حکومت کی طرف سے اعزازی حج اسکیم پر ریاض کے شکر گزار ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago