مسجد الحرام کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سہ منزلہ مطاف سے تمام رکاوٹیں ہٹا دی جائیں گی اورحج موسم میں ایک گھنٹے میں ایک لاکھ 7 ہزار افراد طواف کرسکیں گے۔
مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین کو بہترین سہولتیں مہیاکی گئیں۔ ہوٹلوں میں تعینات معاونین عازمین کرام کی مشکلات کے ازالے اوررہنمائی کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ بات انچارج مین کنٹرول آفس محمد سلیم نے مدینہ منورہ کے مختلف ہوٹلوں کے دورے کے موقع پر کہی۔
وزارت کے ڈپٹی سیکریٹری انتظامیہ نے وزارت کی میڈیا ٹیم کے ہمراہ مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کے مختلف ہوٹلوں اور رہائش گاہوں کا دورہ کیااوروہاں عازمین حج کے تاثرات اورانتظامات کاجائزہ لیا۔
واضح رہے کہ پری حج آپریشن میںاس سال بیشتر پاکستانی عازمین حج کو مدینہ منورہ کے علاقے مرکزیہ میںرہائشیں مہیاکی گئی ہیں۔ ان میں کئی ہوٹل 3، 4 اور 5 اسٹار ہیں اور حرم کے قریب ترین ہیں۔ ان ہوٹلوں میں رمادہ حمرا، ملینیم عقیق، کونکورڈ دارلخیر، الخزامہ، رطانہ مسک ، پل مین زمزم، جوہر، فیروز، فیروز الماسی، رائل ایمان، انصارجدید، مقتیان ٹیولپ ، انصار گولڈن ٹیولپ وغیرہ شامل ہیں۔
انچارج مین کنٹرول آفس نے دیارطیبہ ہوٹل میں موجود پاکستانی ڈسپنسری کا دورہ کیا اور مختلف مریضوںسے احوال دریافت کیے۔ انھوں نے ڈسپنسری میں بیٹھنے کی جگہ کو بھی مزید بڑھانے کے احکام جاری کیے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ بغیراجازت نامے کے سفرحج کرنے والے عازمین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر 6ماہ تک قید اور 50 ہزار ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…
لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…
مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…
مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…
مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان