عالم اسلام

کوئٹہ خودکش حملے میں 31 ہلاک، دولتِ اسلامیہ نے ذمہ داری قبول کر لی

پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بدھ کی صبح ہونے والے خودکش دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے قبول کر لی ہے۔
خودکش حملے میں حکام کے مطابق کم از کم 31 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
شدت پسند تنظیم نے اس بات کا اعتراف نے اپنی نیوز ایجنسی اعماق پر جاری ایک بیان میں کیا ہے۔
کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کے حوالے سے بتایا کہ کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ایک پولنگ سٹیشن کے قریب ایک خودکش حملہ ہوا اور حملے کے وقت ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ قریبی پولنگ سٹیشن کے دورے پر تھے اور ان کو اس حملے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد قریبی پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ کا سلسلہ روک دیا گیا تھا جو بعد میں بحال کر دیا گیا تھا۔
کوئٹہ میں سول ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ نے بھی تصدیق کی ہے کہ دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں انتخابات سے قبل بھی انتخابی مہم کے دوران کئی دہشت گرد حملے ہوئے ہیں۔
گذشتہ ہفتے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایک امیدوار کی کارنر میٹنگ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی سمیت سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اس سے چند دن پہلے پشاور میں بھی عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے دھماکے میں ہارون بلور ہلاک ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے بلوچستان سمیت ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں قائم پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور صوبے میں 60 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر معامور ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago