عالم اسلام

افغان طالبان نے صوبہ پکتیکا کے 2 اضلاع پر قبضہ کر لیا

افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرحد سے منسلک صوبہ پکتیکا پر افغان طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان حکام کے مطابق پاکستانی سرحد سے منسلک افغان صوبے پکتیکا کے 2 اضلاع پر طالبان عسکریت پسند کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
عسکریت پسندوں نے اومنا اور گایان اضلاع پر کنٹرول حاصل کرنے کیلیے گزشتہ اتوار سے ان شہروں میں چیک پوسٹوں پر مسلسل حملے شروع کر رکھے تھے، ان چیک پوسٹوں سے افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑ گئی، طالبان جنگجوؤں نے خالی کردہ چیک پوسٹوں سے اسلحے کی بھاری تعداد پر بھی قبضہ کر لیا۔
صوبائی کونسل کے رکن فضل رحمن کاتاوازی کے مطابق ان اضلاع پر طالبان کو کنٹرول 2 دن تک مسلسل لڑائی کے بعد حاصل ہوا۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ 4 فریقی امریکا، افغان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بات چیت کا مقصد افغان امن عمل میں مدد دینا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور دیگر نوعیت کا عالمی تناؤ افغان صورتحال پر کسی طور منفی اثر نہیں ڈالے گا، افغانستان اپنے تمام اتحادیوں سے یہ امید رکھتا ہے کہ وہ اس ہمسایہ ملک پر زور دیں گے جو طالبان کا حامی ہے تاہم انھوں نے کہا کہ ’’ابھی تک امن کے حصول کے معاملے میں پیش رفت سامنے نہیں آئی‘‘۔
ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ امن کوششیں جاری رکھی جانی چاہئیں، طالبان کے ساتھ کسی سمجھوتے پر پہنچنے کے بارے میں ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا سے متعلق نئی امریکی پالیسی میں طالبان اور دہشت گرد گروپوں کے ایک ہمسایہ ملک میں موجود محفوظ ٹھکانوں کو ہدف بنایا جانا شامل ہے، انھوں نے کہا کہ کسی امن عمل میں امریکا نے ہمیشہ افغان مفادات کا دفاع کیا ہے۔
ایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ کچھ ملکوں کا طالبان پر اثر و رسوخ ہے اور اْن سے رابطہ ہے اور اِس توقع کا اظہار کیا کہ ایسے ملک اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امن و استحکام کے لیے کام کریں گے، انھوں نے کہا کہ افغانستان میں کشیدگی جاری رہنے کا کسی ملک کو فائدہ نہیں ہوگا۔
رشید دوستم کی وطن واپسی سے متعلق ایک سوال پر ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ وہ نائب صدر کے طور پر اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے، جبکہ وفد کے ترکی آنے جانے کے معاملے کے آئینی مضمرات زیر غور ہیں، یہ معلوم کرنے پر کہ پاکستان کے انتخابات سے ان کی کیا توقعات وابستہ ہیں۔
ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان انتخابی نتائج پر نگاہ رکھے ہوئے ہے لیکن انتخابات کا اثر تبھی پڑے گا کہ سویلین اور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ دونوں مل کر یہ فیصلہ کریں کہ افغانستان میں عدم استحکام کی اجازت نہیں دی جائے گی یا پھر طالبان کو امن مذاکرات کا پابند کریں گے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago