عالم اسلام

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، غزہ اورغرب اردن میں دو فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک 15 سالہ بچہ شہید اور درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔
ادھر غزہ کی پٹی میں چند روز قبل اسرائیلی فوج کی احتجاجی ریلی پر فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والا ایک فلسطینی دم توڑ گیا جس کے بعد آج سوموار کو شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
بیت لحم سے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے الدھیشہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اور شہریوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ اس پرفلسطینی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تو قابض فوج نے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ سیدھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والے بچے کی شناخت ارکان مزھر کے نام سے کی گئی ہے۔ اسے شدید زخمی ہونے کے بعد الدھیشہ کے الحسین اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے بچے کو نشانہ بنا کر اس کے سینے میں گولیاں ماریں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ قابض فوج نے تلاشی کی کارروائی کے دوران محمد عدنان ابو عیاش اور جمال الصرعاوی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
ادھر آج سوموار کو غزہ کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ایک زخمی نوجوان 26 سالہ کرم ابراہیم عرفات جام شہادت نوش کرگیا۔ ابراہیم عرفات کو چند روز قبل اسرائیلی فوج نے خان یونس میں ایک احتجاجی ریلی کے دوران گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago