عالم اسلام

شام میں سرکاری فوج کی بمباری میں 11 بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق

شام کے جنوب مغربی صوبے درعا میں شامی افواج کی فضائی کارروائی میں 11 بچوں سمیت 26 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور شام کی اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے رات گئے جنوب مغربی صوبے درعا کے مخصوص علاقوں میں فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں 11 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ شامی حکومت کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقےباغی جماعتوں کے زیر تسلط تھے۔
شام میں کام کرنے والے ریسکیو تنظیموں کے مطابق فضائی حملے میں درعا کے مختلف علاقوں کے انفرا اسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ سیکڑوں مکانات منہدم ہو گئے ہیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے۔ شدید زخمیوں کو طبی سہولتیں حاصل نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
شام میں فضائی حملہ اس وقت کیا گیا جب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی جانب سے درعا میں پھنسے ایک لاکھ 40 ہزار شہریوں کو پُرامن مقام تک منتقلی کے لیے محفوظ گزرگاہ اور مناسب موقع فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم شامی حکومت کا دعوٰی ہے کہ اس علاقے میں داعش کے انتہا پسند گروپ خالد بن ولید نے 30 ہزار شہریوں کو انسانی ڈھال بنا رکھا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں 2011 سے شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ 50 ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ لاکھوں خاندانوں کو دربدر ہونا پڑا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago