ایرانی اہل سنت کی خبریں

مولانا عبدالحمید کے اسفارپر پابندی؛ وزارت انٹیلی جنس سے مذاکرات

تہران (ایلنا+سنی آن لائن) ایرانی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمنٹ) کے رکن محمود صادقی نے خبر دی ہے کہ مولانا عبدالحمید کے غیرملکی اور اندرون ملک اسفار پر پابندیوں کے حوالے سے وزیر انٹیلی جنس سے ان کی ملاقات ہوئی ہے۔
تہران سے منتخب اصلاح پسند رکن پارلیمان نے ایلنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے: گزشتہ ہفتہ میں بیس سے زائد ارکان پارلیمان نے وزیر داخلہ اور وزیر انٹیلی جنس کے نام خط لکھتے ہوئے مولانا عبدالحمید کے اسفار پر پابندی کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد وزارت انٹیلی جنس سے مجھ سے رابطہ کیا گیا تاکہ ہم اس بارے میں بات چیت کریں۔
ڈاکٹر محمود صادقی نے کہا: ان پابندیوں کے بارے میں وزیر انٹیلی جنس سے بھی رابطہ ہوا اور ہم نے ایک میٹنگ ان کے ساتھ رکھی اور ان کے خیالات بھی ہمیں معلوم ہوئے۔ علوی صاحب کا کہنا تھا کہ مولانا کے اسفار بہت ہیں اور بعض پابندیاں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہیں۔
انہوں نے اعلی سکیورٹی حکام سے اپنی بات چیت کے نتائج کے بارے میں کہا: میں نے وزیر انٹیلی جنس سے واضح کیا کہ سفر کرنا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا ہر شخص کا شہری حق ہے، ایک ممتاز عالم دین جو سب کے لیے قابل احترام ہیں ، ان سے ایسا رویہ رکھنا ہرگز مناسب نہیں ہے۔
صادقی نے مزید کہا: ایسے رویوں سے عوام میں مایوسی پھیل جاتی ہے اور صدر روحانی کے وعدوں کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ ان کی کامیابی میں مولانا عبدالحمید نے کردار ادا کیا اور ہم نے صدر مملکت سے بھی یہ واضح کیا ہے۔
یادرہے گزشتہ چند سالوں سے مولانا عبدالحمید کو صوبہ سیستان بلوچستان اور تہران کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں ذاتی طورپر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ نیز انہیں متعدد غیرملکی اسفار سے منع کیا گیا ہے، اب تک صرف ایک دو مرتبہ انہیں عمرہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago