ایرانی اہل سنت کی خبریں

عراق کو مسلک و قومیت سے بالاتر حکومت کی ضرورت ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے عراقی انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے والے ’السائرون‘ بلاک کے سربراہ مقتدی الصدر کو خط لکھتے ہوئے نفاذ عدل اور فرقہ واریت سے دور ایک جامع قومی حکومت بنانے پر زور دیا ہے۔

خطیب اہل سنت زاہدان کے دفتر نے خبر شائع کرتے ہوئے رپورٹ دی مولانا عبدالحمید نے مقتدی صدر کی کامیابی کو عراق کے لیے ایک تاریخی موقع یاد کیا جس کا عراق کی عزت و امن کے لیے صحیح فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے: صدام حسین کی حکومت ختم ہونے کے بعد جو حکومتیں برسرکار آئیں، سب ناکام حکومتیں تھیں جنہوں نے عراقی قوم کے بعض افراد کو محض ان کے عقیدے یا قومیت کے اختلاف کی وجہ سے نظرانداز کیا اور انہیں ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا۔

ممتاز سنی عالم دین نے میرٹوکریسی پر توجہ دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: آج دنیا میں یہ تاثر پایا جاتاہے کہ شیعہ سنی ایک دوسرے کو برداشت نہیں کرسکتے اور ایک دوسرے کے حقوق کا احترام نہیں کرتے ہیں۔ قومی حکومتیں بناکر ہمیں ایسے پروپیگنڈوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ بدترین حکومت وہی ہے جس کی بنیاد کسی مخصوص مسلک یا قومیت پر رکھی جائے۔ لہذا میرٹ کی بنیاد پر تمام اکائیوں سے کام لیا جائے۔

مولانا عبدالحمید نے لکھا ہے عراق کا امن ’فوجیں بھیجنے‘ اور لڑائی سے واپس نہیں آتا۔ اس کے بجائے جامع حکومتیں بنائیں اور سب عراقیوں کو حکومت میں نمائندگی دیں تاکہ تمام عراقیوں کی کوئی نہ کوئی زبان ہو اور ان کا نمائندہ حکومت میں شامل ہو۔

صدر دارالعلوم زاہدان نے اپنے خط کے آخر میں پائیدار امن اور اتحاد کے لیے نفاذ عدل اور امتیازی پالیسیوں اور رویوں کے خاتمے پر زور دیاہے جس کے بعد ہی عراق کا مستقبل تابندہ ہوگا اور اس ملک کی عزت دنیا میں بڑھ جائے گی۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

1 day ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

1 day ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago