عالم اسلام

بیت المقدس کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا، او آئی سی

اسلامی سربراہی کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ القدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کےتحفظ کے لیے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔
فلسطین میں حالیہ قتل و غارت پر ترکی کے دارالحکومت استنبول میں ترک صدر رجب اردگان کی زیرِ صدارت ہونے والے او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترک صدرکے انتہائی اہم معاملے پراجلاس بلانے کاعمل قابل ستائش اور 29 ویں عرب لیگ اجلاس میں فلسطین سے متعلق قرارداد خوش آئند ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایما پر اسرائیلی افواج جنگی جرائم کاارتکاب کررہی ہے، اسرائیل نے یہ جرائم امریکی سفارتخانہ منتقلی کے غیر قانونی پس منظرمیں کیے، سفارتخانہ منتقلی مجرمانہ قدم، اقوام متحدہ چارٹر اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی اور مسلم اُمہ کے خلاف اشتعال انگیزی اور دشمنی ہے۔ سفارتخانہ منتقلی القدس کے فلسطین کے دارالحکومت کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتی، امریکی سفارتخانے کی غیر قانونی منتقلی پر غزہ کی پٹی پرغیر مسلح فلسطینیوں کے پرامن احتجاج پر تشدد کے نتیجے میں 60 فلسطینیوں کی شہادت اور2700 کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ القدس کی تاریخی اورقانونی حیثیت کےتحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، او آئی سی سمیت پوری مسلم اُمہ فلسطین اور اس کے عوام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے اپنا قانونی کردار ادا کرے، سانحہ غزہ کی تحقیقات کے لیےعالمی ماہرین کی آزاد کمیٹی تشکیل دی جائے اور وہ تحقیقاتی کمیٹی اسرائیلی مظالم پر حقائق عالمی برادری کے سامنے لائے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago